سینیٹ کے دو اراکین نے استعفی دے دیا

دونوں اراکین بلوچستان عوامی پارٹی کی ٹکٹ پر آئندہ ماہ سنیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے


ویب ڈیسک February 11, 2021
سینیٹ کے دو ارکان نے استعفی چیئرمین کا بجھوانے کی تصدیق کردی(فوٹو، فائل)

سیینٹ الیکشن سے قبل ایوان بالا کے دو اراکین نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ کو ارسال کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز اور نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر اشوک کمار نے اپنا استعفی چئیرمین سنیٹ کو بھجوا دیا ہے۔ سنیٹر ستارہ ایاز اور ڈاکٹر اشوک کمار نے استعفی دینے کی تصدیق بھی کردی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اراکین بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) کی ٹکٹ پر آئندہ ماہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں