وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات امریکی شہریت کے حامل نکلے

کابینہ ڈویژن کی جاری کردہ دستاویز کے مطابق رؤف حسن گاڑی، گھر، زیورات سمیت کسی جائیداد کے مالک نہیں


ویب ڈیسک February 11, 2021
کابینہ ڈویژں کی دستاویز کے مطابق رؤف حسن گاڑی، گھر، زیورات سمیت کسی جائیداد کے مالک نہیں(فوٹو، فائل)

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات دہری شہریت کے حامل نکلے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات رؤف حسن کے اثاثوں سے متعلق کابینہ ڈویژن کی جانب سے تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات رؤف حسن امریکی گرین کارڈ ہولڈر نکلے۔

کابینہ ڈویژن کی جاری کردہ دستیاب دستاویز کے مطابق رؤف حسن نے 96 لاکھ 51 ہزار 450 روپے نقدی ظاہر کی ہے۔ رؤف حسن نے بینک بیلنس 12 لاکھ 50 ہزار 177 روپے ظاہر کیا ہے۔فرنیچر سمیت دیگر ذاتی سامان کی مالیت 50 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق رؤف حسن گاڑی، گھر، زیورات سمیت کسی جائیداد کے مالک نہیں۔ رؤف حسن کے اثاثوں میں کوئی سرمایہ کاری ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: دہری شہریت معاملہ؛ وزیراعظم کے معاون خصوصی تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا مستعفی

واضح رہے کہ گزشتہ برس وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کے مستعفی ہونے کے بعد رؤف حسن کا اس عہدے پر تقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وزیر اعظم کے دو معاونین خصوصی تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا دہری شہریت سامنے آنے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں