پی ایس ایل کے آن لائن ٹکٹوں کی قیمت میں اضافے کا امکان
ایک قومی شناختی کارڈ پر صرف ایک ٹکٹ خریدا جاسکے گا
پی ایس ایل 6 کے پہلے مرحلے میں کراچی کے میچز کے لیے آن لائن ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
پی ایس ایل 6 ایڈیشن کی آفیشل ٹکٹنگ کمپنی بک می ڈاٹ پی کے کے سی سی او فیضان اسلم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 6 کے لیے محدود تماشائیوں کو میچز دیکھنے کے اجازت ملنے کے بعد آن لائن ٹکٹ فروخت کا لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے، ایک قومی شناختی کارڈ پر صرف ایک ٹکٹ خریدا جاسکے گا جب کہ فیملی ٹکٹ کے لیے ویب سائٹ پر الگ آپشن ہوگا اور 18 برس سے کم عمر تماشائیوں کے ٹکٹ کے لیے بے فارم نمبر رجسٹر کرانا ہوگا۔
فیضان اسلم نے کہا کہ صرف وہ ہی فرد اسٹیڈیم میں داخل ہوسکے گا جس کا نام ٹکٹ پر درج ہوگا جب کہ داخلے کے وقت قومی شناختی کارڈ یاب فارم کی نقل دکھانا لازمی ہوگا، ہر ٹکٹ پر چار کوڈ درج ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کے 14 انکلوژرز میں شائقین بیٹھیں گے، روزانہ کی بنیاد پر سات ہزار پانچ سو شائقین میچ دیکھ سکیں گے، ہر ٹکٹ پرنمبر درج ہوگا، ہر تماشائی کو تین نشستوں کے فاصلے سے بیٹھنے کی اجازت ہوگی تاہم فیملی کے لیے دو انکلوژر مختص کیے جارہے ہیں۔
فیملی کے افراد پرسماجی فاصلے کی پابندی لاگو نہیں ہوگی اور وہ ایک جگہ بیٹھ کر مقابلوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے، ہر انکلوژر میں کھانے پینے کے اسٹالز لگائیں جائیں گے، ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا جائے گا، ہر تماشائی کو ماسک پہننا لازمی ہوگا اور اس کا درجہ حرارت لیا جائے گا جبکہ ہاتھوں کو سینیٹائز کیا جائے گا۔