اے ٹی ایم سے رسید حاصل کرنے پر ڈھائی روپے وصولی ’’گو گرین‘‘ مہم کا حصہ ہے ون لنک
اس مہم کا مقصد کاغذ کا استعمال کم کرکے درختوں کو بچانا اور ماحول میں کچرا پھیلنے سے روکنا ہے، کمپنی
کمپنی ون لنک نے کہا ہے کہ اے ٹی ایم سے رسید نکالنے پر چارجز کی وصولی کا مقصد ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی ون لنک نے کہا ہے کہ اے ٹی ایم سے رسید نکالنے پر چارجز کی وصولی کا مقصد کاغذی رسید کی حوصلہ شکنی کرکے ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
ون لنک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے یا بیلنس کی تفصیل جاننے کے لیے کاغذی رسید حاصل کرنے پر ڈھائی روپے چارجز کی وصولی ''گو گرین'' مہم کا حصہ ہے۔ اس مہم کا مقصد کاغذ کا استعمال کم کرکے درختوں کو بچانا اور ماحول میں کچرا پھیلنے سے روکنا ہے۔