گریڈ ایک سے 19 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا شیخ رشید

صوبائی حکومت کو بھی ہدایت کی ہے کہ ہماری ہدایت پرعمل کی کوشش کریں، شیخ رشید


ویب ڈیسک February 12, 2021
پی ڈی ایم نے پوری کوشش کی وہ سرکاری ملازمین کو مشتعل کرسکے لیکن وہ ناکام ہوئے: فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الحمد اللہ گریڈ ایک سے 19 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ الحمد اللہ گریڈ ایک سے 19 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، صوبائی حکومت کو بھی ہدایت کی ہے کہ ہماری ہدایت پرعمل کی کوشش کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پمزکے ڈاکٹرز کے ساتھ بھی معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں جب کہ ٹی ایل پی کے ساتھ بھی معاملہ طے پاگیا ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم نے پوری کوشش کی وہ سرکاری ملازمین کومشتعل کرسکے، پی ڈی ایم اس میں بری طرح ناکام رہی۔

وزیراعظم نے نالہ لئی کے لئے بھی 70 ارب روپے کے فنڈ جاری کرنے کا حکم دیا ہے، نالہ لئی منصوبے کو دوسال میں مکمل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں