’ابن العربی‘ کی تعلیمات کو فروغ دینے کیلئے ترک اداکارعمران خان کے شکرگزار

ترک اداکار عثمان سوئے کٹ نے ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘میں صوفی بزرگ ابن العربی کا کردار نبھایا


ویب ڈیسک February 12, 2021
ترک اداکار عثمان سر گڈ نے ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘میں صوفی بزرگ ابن العربی کا کردار نبھایا ہے، فوٹوفائل

ترک اداکار عثمان سوئے کٹ جنہوں نے ترک ڈرامے ''ارطغرل غازی'' میں صوفی بزرگ ابن العربی کا کردار نبھایا ہے نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا جو لوگ صوفی ازم اور ابن العربی کی سیرت میں دلچسپی رکھتے ہیں انہیں وقت نکال کر اکیلے بیٹھنا چاہئے اور یہ کمنٹری سننی چاہئے۔

ترک اداکار عثمان سوئے کٹ نے وزیراعظم کی اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرایا ہے اور وزیراعظم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے آپ کا شکریہ محی الدین ابن العربی کی حیرت انگیز تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ترک ڈرامے ''ارطغرل غازی'' سے بے حد متاثر ہیں۔ ان ہی کی ہدایت پر یہ ڈراما اردو میں ڈب کرکے پاکستان میں دکھایا جارہا ہے اور لوگوں نے اس ڈرامے کو اتنا زیادہ پسند کیا کہ تمام ریکارڈ ہی توڑدئیے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CLLWNI_rAIA/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں