اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں 4 وکلا کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

نوید ملک، شیخ شعیب اور نازیہ بی بی سمیت چار وکلا شامل


Numainda Express February 12, 2021
نوید ملک، شیخ شعیب اور نازیہ بی بی سمیت چار وکلا شامل

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں گرفتاری کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوائے گئے چار وکلا کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں گرفتار نوید ملک، شیخ شعیب اور نازیہ بی بی سمیت چار وکلا کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

یہ پڑھیں : وکلاء کا اسلام آباد ہائیکورٹ پر دھاوا، چیف جسٹس کے چیمبر میں توڑ پھوڑ

درخواست گزار کے وکیل سہیل اکبر چودھری نے دلائل دیے کیا کالے کوٹ والے دہشت گرد ہیں؟ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اس عدالت کو دیکھنا ہوگا کہ مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات بنتی ہیں یا نہیں۔ یہ عدالت ہم سے بہتر جانتی ہے کہ کون سی دفعات لگانی چاہئیں۔

سرکاری وکیل میاں عامر سلطان نے چاروں وکلاء کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا اس کیس میں دلائل کہ ضرورت ہی نہیں، عدالت کا وقار اولین ترجیح ہے، مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق ہوتا ہے، وہ معاملہ ٹرائل کے مرحلے پر دیکھا جائے گا۔

یہ پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ میں توڑ پھوڑ پر 21 وکلا کے خلاف مقدمہ درج، 4 خواتین بھی شامل

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور پھر کچھ دیر بعد ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |