کراچی میں ملزمان نے 16 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پولیس نے لڑکی کی نشاندہی پر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا


Staff Reporter February 12, 2021
پولیس نے لڑکی کی نشاندہی پر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے (فوٹو : فائل)

اسٹیل ٹاؤن میں ملزمان نے 16 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اسٹیل ٹاؤن کے رہاشی نے بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 9 فروری کو ان کی 16 سالہ بیٹی کو اس کے کالج سے سمیع اور فواد نامی نوجوان ورغلا کر گاڑی میں اپنے ہمراہ لے گئے اور اسے بے ہوش کردیا، اسی رات انھیں پولیس کے ذریعے پتہ چلا کہ ان کی بیٹی ڈیفنس کے علاقے میں بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے جس پر وہ فوری طور پر وہاں پہنچے جہاں بیٹی نے بتایا کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

پولیس نے لڑکی کا میڈیکل بھی کرایا ہے جب کہ نشاندہی پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لڑکی کے بیان کے مطابق فواد اور سمیع کے علاوہ بھی دیگر ملزمان وہاں موجود تھے جنھیں وہ سامنے آنے پر شناخت کرسکتی ہے۔

دریں اثنا ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر طالبہ اور اس کے والدین سے ان کے گھر میں ملاقات کی اور بتایا کہ واقعے کی تفتیش کے لیے سینئر پولیس افسران پر مبنی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی جو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرے گی، پولیس نے واقعے میں نامزد مرکزی ملزم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے اور گرفتار ملزمان کا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، گرفتار ملزمان میں عادل، فواد اور سمیع شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں