خوابوں کی تعبیر

خواب کسی پریشانی کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اللہ نا کرے کسی مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

کمرے میں کالی بلی
گل امین، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گاوں میں ہوں اور اپنے کمرے میں لیٹا ہوا ہوں۔ ادھر ایک کالی بلی آتی ہے اور الماری میں گھسنے کی کوشش کرتی ہے ۔ میں بہت ڈراتا ہوں مگر وہ مجھے اپنی آنکھوں سے سخت گھورتی ہے۔ میں ڈر جاتا ہوں پھر ہمت کر کے جوتی دے مارتا ہوں اور پھر وہ بھاگ جاتی ہے ۔
تعبیر: خواب کسی پریشانی کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اللہ نا کرے کسی مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ اس کا تعلق خاندان کاروبار یا تعلیمی معاملات سے بھی ہو سکتا ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔کوشش کریں کہ حسب توفیق صدقہ و خیرات بھی کر سکیں ۔

مدینہ میں حاضری
فوزیہ، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اور میرے میاں مدینہ شریف میں ہیں اور بہت خوش ہیں کہ اللہ نے ہم کو اس قابل سمجھا ۔ ہم بہت خوشی خوشی مسجد نبوی میں پھر رہے ہیں اور میں وہاں خواتین سے خوشی خوشی باتیں کر رہی ہوں ۔ برائے مہربانی مجھے اس کی تعبیر بتا دیں۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذہن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ ممکن ہو سکے توکچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں۔

پائوں کو گندگی لگنا
کائنات، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں گھر میں صفائی کر رہی ہوں اور حیران ہوں کہ اتنا گند کہاں سے آیا ہے۔ جب میں گیراج میں جاتی ہوں تو پتہ نہیں کیا چیز ہوتی ہے جس میں میرے پاوں لتھڑ جاتے ہیں۔ میں کافی بو بھی محسوس کرتی ہوں ۔ پھر روشنی میں آ کر دیکھتی ہوں کہ میرے پاوں انسانی غلاظت میں اٹے ہوئے ہیں۔
تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری کو ذہن سے نکال کے اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

پالتو بلی گم ہو جانا

سبین فراز، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میری بلی کہیں کھو گئی ہے ۔ ہم سب گھر والے اس کو پوری کالونی میں تلاش کر رہے ہیں مگر وہ کہیں بھی نہیں ملتی ۔ میرا چھوٹا بھائی وہیں سڑک پہ بیٹھ کر روتا رہتا ہے مگر گھر کے اندر نہیں آتا ، سب اسے سمجھاتے ہیں مگر وہ نہیں مانتا ، بلی کہیں بھی نہیں ملتی اور ہم سب تھک ہار، کر گھر واپس آ جاتے ہیں ۔
تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاھر کرتا ہے کہ اللہ نا کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

کمرے میں پھول
ابوبکر قاضی ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میرے کمرے میں بہت پیارے پھول پڑے ہیں اور ہر جگہ ان کی خوشبو سے مہک رہی ہے میں ان کو دیکھ کر بہت خوش ہوتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ ان میں سے کچھ مسجد میں بھجوا دوں تاکہ نمازی بھی خوشگوار، ماحول میں نماز ادا کر سکیں، مہربانی فرما کر اس کی تعبیر بتا دیں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ھو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

پرانا لباس
ھانیہ ارسلان ، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنی الماری درست کر رہی ہوں تا کہ جو پرانے سے کپڑے میں نے پہنے ہوتے ہیں ان کو اتار کر کوئی بہتر لباس پہن سکوں مگر کوئی بھی بہتر لباس اس میں نہیں ہوتا ، سارے کے سارے انتہائی پرانے و بوسیدہ ہوتے ہیں ۔
تعبیر:۔ اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

سانپ گھس آتا ہے
سائرہ بتول، شاہ کوٹ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر میں ایک بہت موٹا سانپ آ گیا ہے اور کہیں گھس گیا ہے۔ ہم سب بہت پریشان ہیں اور لوگوں سے درخواست کر رہے ہیں کہ کوئی اس کو نکال دے۔
تعبیر : اللہ نہ کرے یوں محسوس ہوتا ہے کہ کوئی مشکل یا غم درہیش ہو سکتا ہے۔ بیماری بھی ہو سکتی ہے ۔ آپ حسب استطاعت کچھ صدقہ و خیرات کریں اور کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں۔
Load Next Story