داتا دربار پر حاضری سب سے بڑی تمنا ہے بھارتی گلوکار سکھویندر
پوری دنیا گھوم چکا ہوں مگر مجھے سب سے زیادہ خوشی پاکستان آنے پر ہو گی، بھارتی گلوکار
بھارتی گلوکار سکھبیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے رب سے دعا کی ہے کہ نئے سال داتا سرکار پر حاضری کی خواہش پوری کر دے، جس کے لیے ابھی سے شیڈول بنانا شروع کر دیا ہے۔
ممبئی سے ٹیلیفون پر ''نمائندہ ایکسپریس'' کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سکھویندر نے کہا کہ پوری دنیا گھوم چکا ہوں، مگر مجھے سب سے زیادہ خوشی پاکستان آنے پر ہو گی ، جب کبھی پاکستان سے کوئی ٹیلیفون، ای میلز ایس ایم ایس آجائے یا کوئی پاکستانی پرستار مل جائے تو ''سوں رب دی'' دلی سکون اور خوشی محسوس کرتا ہوں۔
میرے بزرگوں کی لاہور اور ننکانہ صاحب سے بڑی یادیں وابستہ ہیں، دربار پر حاضری دینا سب سے بڑی تمنا ہے، جس دن میرا یہ خواب پورا ہو گیا تو زندگی کا مقصد پورا ہو جائے گا۔ نئے سال کے شیڈول میں پاکستان آنے کا پروگرام شامل کر لیا ہے، اس حوالے سے صرف تاریخ فائنل کرنی ہے۔