ارکان کی خریدوفروخت کرنیوالے پی ٹی آئی کے تھے فضل الرحمن

آصف علی زرداری کی صحت کی خرابی کے باعث ان کے گھر ملاقات کرنے کا ارادہ ہے، سربراہ جے یو آئی (ف)


Numainda Express February 13, 2021
آصف علی زرداری کی صحت کی خرابی کے باعث ان کے گھر ملاقات کرنے کا ارادہ ہے، سربراہ جے یو آئی (ف)۔ فوٹو: فائل

مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے ارکان کی خریدوفروخت کرنیوالے پی ٹی آئی کے تھے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے ممبران کی خریدوفروخت کی وڈیو پی ٹی آئی نے بنائی جب کہ بیچنے اور خریدنے والے ارکان بھی پی ٹی آئی کے تھے۔

مولانا فضل الرحمن سید عطاء المہیمن بخاری کی وفات پر ان کے بیٹے سید عطاء المنان بخاری اور رشتے دار سید کفیل شاہ بخاری سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 دنوں میں نواز شریف سے رابطہ نہیں ہوا، آصف علی زرداری کی صحت کی خرابی کے باعث ان کے گھر ملاقات کرنے کا ارادہ ہے، سیالکوٹ ریلی میں شرکت نہیں کررہا، وہ رہے تھے۔

انہوں نے کہا سید عطاء المہیمن بخاری کی وفات پوری امت کے لیے افسوس اور صدمہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں