ہفتہ وار کاروبار میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر 159روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160روپے سے نیچے آگئی

گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر 159روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160روپے سے نیچے آگئی

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے ڈالر اور سعودی ریال کی قدروں میں تنزلی جب کہ یورو اور پاونڈ کی قدروں میں اضافے کا رحجان غالب رہا۔

بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں ممکنہ طور پر مزید اضافے سے روپے کی نسبت ڈالر کی قدر کو تنزلی کاسامنا رہا جب کہ پاکستان کی آئی ایم ایف پروگرام میں جلد شمولیت کے بعد پاکستان کی عالمی مارکیٹ میں تقریبا 2ارب ڈالرکے یوروبانڈز کے اجراء کی خبریں بھی ڈالر کی قدر پر اثرانداز ہوئیں۔


ہفتہ وار کاروبار میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1.17روپے گھٹ کر158.81 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 90پیسے گھٹ کر159.20 ہوگئی۔ اسکے برعکس برطانوی پاونڈ کے انٹربینک ریٹ 1.54روپے بڑھ کر218.91 روپے ہوگئی اور اوپن مارکیٹ میں بھی برطانوی پاونڈ کی قدر 2روپے بڑھ کر219.50 روپے ہوگئی۔

انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر31پیسے بڑھ کر192.26 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر بغیرکسی تبدیلی کے 192.50 روپے پر مستحکم رہی۔ انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 31پیسے گھٹ کر 42.34 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 35پیسے گھٹ کر 42.20 روپے ہوگئی۔
Load Next Story