پاکستان اسٹاک ایکس چینج گزشتہ ہفتے مندی کے اثرات غالب رہے

ہفتہ وار کاروبار میں انڈیکس کی 46000 پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی۔


Ehtisham Mufti February 13, 2021
ہفتہ وار کاروبار میں انڈیکس کی 46000 پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی۔

مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکس چینج گزشتہ ہفتے مندی کے اثرات غالب رہے۔

بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے کے خدشات سے حصص کی فروخت پر رحجان غالب رہا۔ ہفتہ وار کاروبار میں انڈیکس کی 46000 پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی۔

گزشتہ ہفتے سیاسی افق پر غیریقینی کیفیت کی وجہ سےسرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اختیار کیا۔ہفتہ وار کاروبار کے دو سیشنز میں یومیہ کاروباری حجم بالترتیب 16سال اور 17سال بعد بلند سطح پر مشتمل رہا۔

گزشتہ ہفتے کے 5روزہ ہفتہ وار کاروبار کے تمام سیشنز میں اتارچڑھاو کے بعد مندی رہی۔ مجموعی طورپر مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 2کھرب 38ارب 59کروڑ 12لاکھ 67ہزار 378روپے ڈوب گئے جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی گھٹ کر 82 کھرب 41 ارب 48 کروڑ 73 لاکھ 83 ہزار 478 روپے ہوگیا۔

ہفتے وار کاروبار میں 100 انڈیکس 1097.43 پوائنٹس گھٹ کر45808.36 پوائنٹس پربند ہوا جب کہ کےایس ای 30 انڈیکس 471.49 پوائنٹس گھٹ کر19104.50 پوائنٹس پربند ہوا۔

کے ایم آئی 30 انڈیکس 856.14 پوائنٹس گھٹ کر75470.77 پوائنٹس پربند ہوا اور کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس 454.89 پوائنٹس گھٹ کر 22767.89 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں