جاپان کی میواکی تکنیک کی طرزپرشہری شجرکاری کا آغازکردیا وزیراعظم

اس تکنیک کے ذریعے درخت 10 گنا زیادہ نشوونما اور30 گنا زیادہ گھنے ہوتے ہیں، وزیراعظم


ویب ڈیسک February 13, 2021
یہ آلودگی سے لڑنے کا بہترین طریقہ ہے، وزیراعظم: فوٹو: ٹوئٹر

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جاپان کی 'میاواکی' تکنیک کی طرزپرشہری شجرکاری کا آغازکردیا۔

ٹوئٹرپروزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جاپان کی 'میاواکی' تکنیک کی طرز پرشہری شجرکاری کا آغازکردیا ہے، اس تکنیک کے ذریعے درخت 10 گنا زیادہ نشوونما، 30 گنا زیادہ گھنے ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ آلودگی سے لڑنے کا بہترین طریقہ ہے۔ لاہور میں 50 سائٹس کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ پہلا تجربہ لبرٹی چوک پر2020 میں کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔