گینگ وار سرغنہ عذیر بلوچ کیخلاف مقدمات میں اہم پیش رفت

عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر دھماکہ خیز مواد سمیت 3 مقدمات فیصلہ محفوظ کرلیا


ویب ڈیسک February 13, 2021
عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر دھماکہ خیز مواد سمیت 3 مقدمات فیصلہ محفوظ کرلیا

گینگ وار سرغنہ عذیر بلوچ کیخلاف مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر دھماکہ خیز مواد سمیت 3 مقدمات فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف 3 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر دھماکہ خیز مواد سمیت 3 مقدمات فیصلہ محفوظ کرلیا۔ مقدمات کا فیصلہ 18 فروری کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ ملزم کیخلاف کلری تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے عذیر بلوچ اس سے قبل 5 سے زائد مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔ ملزم کیخلاف اب بھی 52 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔