سینیٹ انتخابات کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 فروری تک توسیع

امیدواروں کی سہولیت کیلئے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک February 13, 2021
سینیٹ انتخابات کےلیے پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی، الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری تک بڑھا دی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کےلیے امیدواروں کی سہولیت کیلئے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 15 فروری کردی ہے۔

سینیٹ انتخابات کےلیے نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو جاری ہوگی، کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری کو ہوگی، اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی، 23 فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائے گا ،24 فروری کو حتمی فہرست جاری ہوگی، 25 فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 52 سینیٹرز اپنی آئینی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجائیں گے، جس کے بعد 48 نشستوں پر نئے سینیٹرز کا انتخاب عمل میں لایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔