سینیٹ انتخابات متنازع ویڈیو تحقیقاتی کمیٹی نے ٹی او آر بنالیے

کمیٹی کا میڈیا پر ویڈیو جاری کرنے والے صحافی کو مدعو کرنے کا فیصلہ


ویب ڈیسک February 13, 2021
وزیر اعظم نے 2018 کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کمیٹی بنائی تھی فوٹو: فائل

2018 کے سینیٹ انتخابات میں ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی کی خرید و فروخت سے متعلق متنازع وڈیو کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی نے ٹی او آر بنالئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 2018 کے سینیٹ انتخابات ووٹوں کی خریداری کی تحقیقات کے لئے وزیر اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا آج اپنا پہلا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر پر مشتمل کمیٹی نے ٹی او آر اور انسانی حقوق کے وزیر کے دفتر کو سیکرٹریٹ بنانے کا فیصلہ کیا۔
کمیٹی نے میڈیا پر ویڈیو جاری کرنے والے صحافی کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ، اس کے علاوہ کمیٹی ان لوگوں سے یہ بھی درخواست کرے گی کہ جن کو اس واقعہ کی پہلی معلومات یا معلومات ہو اس کمیٹی کو تحریری طور پر یا ذاتی طور پر شیئر کریں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ خریدے گئے ووٹوں سے فائدہ اٹھانے والے کون تھے اور جنہوں نے مبینہ طور پر ایم پی اے کے ووٹوں کی خریداری کے لئے رقم فراہم کی تھی۔ کمیٹی کارروائی کرنے کی سفارش کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔