’پارٹی ہورہی ہے‘ وائرل ویڈیو پر فنکاروں کی مزاحیہ ویڈیوزاور میمز
ویڈیو میں لڑکی کا انگریزی لہجے میں اردو بولنا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا
چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چند اسٹوڈنٹس شمالی علاقہ جات میں موجود تھے اور ان میں سے ایک لڑکی انگریزی کے بناؤٹی انداز میں اردو بولتے ہوئے اپنا تعارف کچھ اس طرح کرواتی ہے''یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہوری (پارٹی ہورہی) ہے''۔
لڑکی کا انگریزی لہجے میں اردو بولنا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور لوگوں نے لڑکی کے بناوٹی انداز پر طنز کرتے ہوئے خود بھی اسی طرح کی ویڈیوز بنا بناکر شیئر کرنا شروع کردیں۔ یہاں تک کہ شوبز فنکاروں نے بھی اس پر مزاحیہ ویڈیو بنا کر شیئر کی ہیں۔
اداکار اعجاز اسلم نے اس ویڈیو پر دو مزاحیہ ویڈیوز بنائی ہیں۔ جن میں سے ایک میں وہ بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں، یہ میں ہوں، یہ عمر ہے اور یہ کووں کی پارٹی ہورہی ہے۔ دوسری ویڈیو اعجاز اسلم نے ڈراما ''نند''کے سیٹ پر بنائی۔ ویڈیو میں اعجاز اسلم ڈرامے میں نند کا کردار اداکرنے والی جویریہ پر طنز کرتے ہوئے کہتے ہیں یہ میں ہوں یہ نند ڈرامے کی ٹیم ہے اور یہ نند ہے جو کبھی نہیں سدھرے گی۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CLKWutkBDXT/"]
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CLKTSmZB2BW/"]
گلوکار فلک شبیر نے بھی سارہ خان کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ''یہ میں ہوں یہ سارہ ہے اور یہ ہمارا پھول ہے اور ہماری پارٹی نہیں ہوری۔''
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CLNF-CUBr1h/"]
علی ظفر نے بھی اس پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے ''یہ میرا بیٹ ہے، یہ پچ ہے اور یہ میرا چھکا ہے''
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CLMhYs2gxu7/"]
صبا قمر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا یہ میں ہوں یہ میری فرینڈ ہے اور ہم ٹی وی دیکھ رہے ہیں۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CLJaJYpBmCO/"]
فنکاروں کے علاوہ عام لوگوں نے بھی بہت ہی مزاحیہ ویڈیوز بناکر شیئر کی ہیں۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CLKksyJhoSm/"]
پاوری ویڈیو کی گونج سرحد پار تک پہنچ چکی ہے اور ''رسوڑے میں کون تھا''جیسی وائرل ویڈیو بنانے والے بھارتی میوزک پروڈیوسر اور کمپوزر یش راج مکھاٹے نے بھی اس ویڈیو کو ری کری ایٹ کرکے نہایت مزاحیہ ویڈیو بنائی ہے۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CLMZ6fRHVK9/"]