پیپلزپارٹی کے سینیٹ امیدوارفرحت اللہ بابر کے پاس الیکشن کی فیس کم پڑگئی

پیپلزپارٹی کے یاورنصیرنے چندے میں 50 روپے دیے


ویب ڈیسک February 13, 2021
فرحت اللہ بابرکے ساتھ موجود پیپلزپارٹی کے ارکان نے چندہ کرکے پیسے پورے کیے۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹ امیدوارفرحت اللہ بابر کے پاس الیکشن کی فیس کم پڑ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹ امیدوار فرحت اللہ بابر کے پاس الیکشن کی فیس کم پڑ گئی۔ الیکشن فیس 40 ہزارروپے تھی اورفرحت اللہ بابر کے پاس 32 ہزارروپے تھے۔

فرحت اللہ بابرکے ساتھ موجود پیپلزپارٹی کے ارکان نے چندہ کرکے پیسے پورے کیے۔ سب زیادہ چندہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے دیا جب کہ پیپلزپارٹی کے یاورنصیرنے چندے میں پچاس روپے دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں