سینیٹ انتخابات کے لیے وزیر اعظم کے دیرینہ دوست کو بھی ٹکٹ جاری

دوست محمد محسود نے 2013 اور 2018 میں پی ٹی آئی ٹکٹ پر جنوبی وزیرستان سے الیکشن میں حصہ لیا تھا


ویب ڈیسک February 13, 2021
2016 میں دوست محمد محسود کو پی ٹی آئی فاٹا کا چیف آرگنائزر بنایا گیا تھا فوٹو: فائل

سینیٹ انتخابات کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی دوست محمد محسود کو بھی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی دوست محمد محسود کو بھی ٹکٹ جاری کیا ہے، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان نے دوست محمد محسود کے ہمراہ قبائلی علاقوں کے دورے کیے تھے۔ دوست محمد محسود نے عمران خان کی قبائلی علاقوں پر لکھی کتاب "غیرت مند مسلمان" لکھنے میں مدد کی تھی۔

2016 میں دوست محمد محسود کو پی ٹی آئی فاٹا کا چیف آرگنائزر بنایا گیا تھا، انہوں نے 2013 اور 2018 کے میں پی ٹی آئی ٹکٹ پر جنوبی وزیرستان سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

دوست محمد محسود کمشنر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں جب کہ ان کے بیٹے ریاض محسود اس وقت ہزارہ ڈویژن کے کمشنر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں