تحریک انصاف کی سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

پی ٹی آئی نے کے پی سے 10، پنجاب سے 5 ، سندھ اور اسلام آباد سے دو دو جب کہ بلوچستان سے ایک ٹکٹ جاری کیا


ویب ڈیسک February 13, 2021
پی ٹی آئی نے کے پی سے 10، پنجاب سے 5 ، سندھ اور اسلام آباد سے دو دو جب کہ بلوچستان سے ایک ٹکٹ جاری کیا. فوٹو: فائل

پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کے لیے 20 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لیے 20 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق حکمران جماعت نے خیبرپختوخوا سے 10 امیدواروں، پنجاب سے 5 ، سندھ اور اسلام آباد سے دو دو جب کہ بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کے لئے ایک ٹکٹ جاری کیا ہے۔

فہرست کے مطابق حفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد اسلام آباد سے پی ٹی آئی کی امیدوار ہوں گے، سیف اللہ نیازی، اعجاز چوہدری، عون عباس بپی، بیرسٹر علی ظفر اور ڈاکٹر زرقا پنجاب سے سینیٹ کے امیدوار ہوں گے، فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو سندھ سے پی ٹی آئی ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن لڑیں گے، شبلی فراز، ثانیہ نشتر، محسن عزیز، ذیشان خانزادہ، دوست محسود، ہمایوں مہمند، فیصل سلیم، نجی اللہ خٹک خیبرپختوخوا سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں، جب کہ بلوچستان سے سینیٹ میں تحریک انصاف کے واحد امیدوار عبدالقادر ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں