اپوزیشن نہیں چاہتی سیاست سے پیسے کا کلچر ختم ہو شبلی فراز

اپوزیشن خود کو ماضی سے علیحدہ نہیں کرنا چاہتی، انہیںعوام کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا، وفاقی وزیر

اپوزیشن خود کو ماضی سے علیحدہ نہیں کرنا چاہتی، انہیںعوام کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا، وفاقی وزیر اطلاعات۔ فوٹو:فائل

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ شفاف انتخابات سے جمہوری نظام مضبوط ہوتا ہے اپوزیشن نہیں چاہتی سیاست سے پیسے کا کلچر ختم ہو۔


پشاور میں سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز کہنا تھا کہ اپوزیشن کی اوپن بیلٹنگ کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے، ماضی میں جتنے بھی الیکشن ہوئے اس پر انگلیاں اٹھائی گئیں، ایسا نظام تشکیل دینا چاہتے ہیں کہ کوئی انگلی نہ اٹھائے۔

شبلی فراز ک اکہنا تھا کہ شفاف انتخابات سے جمہوری نظام مضبوط ہوتا ہے، لیکن اپوزیشن نہیں چاہتی سیاست سے پیسے کا کلچر ختم ہو، اپوزیشن خود کو ماضی سے علیحدہ نہیں کرنا چاہتی، اپوزیشن کو عوام کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔
Load Next Story