حفیظ اور سرفراز کے معاملے پر پی سی بی کی مداخلت مزید بیان دینے سے روک دیا 

پی سی بی حکام کا دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر جاری لفظی جنگ پر برہمی کا اظہار


Sports Reporter February 13, 2021
پی سی بی حکام کا دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر جاری لفظی جنگ پر برہمی کا اظہار

محمد حفیظ اور سرفراز احمد کے سوشل میڈیا بیانات پر سامنے والے تنازع پر پی سی بی نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں سابق کپتانوں کو مزید بات کرنے سے روک کر معاملہ ختم کروادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ نےوکٹ کیپر سرفراز احمد کو اس معاملے میں خاموش رہنے کی ہدایت کی ہے جب کہ محمد حفیظ کو بھی مزید رائے دینے سے منع کردیا گیا ہے۔

پی سی بی حکام نے بھی دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر جاری لفظی جنگ پر برہمی کا اظہار کیا ہے جس پر ان دونوں کو چپ رہنے کا پیغام بھیجا گیا ہے۔

محمد حفیظ نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں عندہ بیٹنگ پر اسے نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین قرار دیا تھا جس پر جواب میں سرفراز احمد نے سابق گریٹ وکٹ کیپرز کے نام سے ٹوئٹ کی تھی کہ یہ سب بھی پاکستان کے نمبر ون ہیں۔ جو پاکستان کے لیے کھیلتا ہے وہ ہی نمبر ون ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں