سیمنٹ کی بوریوں میں افغانستان اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

سیمنٹ کی بوریوں سے مختلف برانڈز کے 120 پستول اور 43500 گولیاں برآمد ہوئے، کسٹمز کلکٹریٹ 


Irshad Ansari/ February 13, 2021
سیمنٹ کی بوریوں سے مختلف برانڈز کے 120 پستول اور 43500 گولیاں برآمد ہویں، کسٹمز کلکٹریٹ۔ فوٹو:ایکسپریس

ایف بی آر نے پاکستان سے افغانستان سیمنٹ برآمد کرنے کی آڑ میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ماتحت ادارے ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ نے طورخم اسٹیشن پر برآمدی کنسائمنٹ میں چھپایا گیا ہتھیار ضبط کر لیا اور افغانستان ہتھیار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

کسٹمز کلکٹریٹ کے مطابق پاکستان سے سیمنٹ برآمد کرنے کی آڑ میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، کسٹمز نے سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹریلر کی تلاشی کی، تو دوران تلاشی مختلف برانڈز کے 120 پستول اور 43500 گولیاں برآمد کر لیں، جب کہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر ایف آئی آر درج کرلی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں