جی ایس پی پلس پاک یورپ بزنس فورم بنایا جائے گورنر پنجاب

صنعتوں کو ہفتے میں2روزگیس سپلائی ممکن بنائیںگے،فیصل آباد چیمبرکے وفد سے ملاقات


APP January 05, 2014
معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلیے تجارتی اور کاوروباری سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے،گورنرپنجاب۔ فوٹو: فائل

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ یورپی منڈیوں میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے فیصلے سے بھرپور استفادہ کرنے اور یورپ سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پاکستان یورپ بزنس فورم تشکیل دیا جائے گا جس میں مختلف شعبوں کے سرمایہ کار تاجر اور اہم شخصیات کو شامل کیا جائے گا۔

یہ بزنس فورم یورپی ملکوں کے ساتھ تجارت کے امکانات سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے وزارت تجارت اور خزانہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ گورنر ہائوس لاہور میں ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلیے تجارتی اور کاوروباری سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے، یہی وجہ ہے کہ حکومت موثر منصوبہ بندی کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

 photo 4_zpsed59fdaf.jpg

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا تاکہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے بھر پور استفادہ کیا جا سکے۔ گورنر نے کہا کہ موجودہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل کو دور کرنے کیلیے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کا ر لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی واضح ہدایت کے مطابق صنعتوں کو ہفتے میں دو دن گیس کی سپلائی ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں