میڈیا ہاؤسز پر حملہ کیس گواہ نے فاروق ستار اور دیگر کو شناخت کرلیا
حملے سے قبل تقریر میں الطاف حسین پنڈال کو اکساتے رہے جب کہ فاروق ستار اور عامر خان نے کہا حکم کی تعمیل ہوگی، گواہ
ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف ملک مخالف تقاریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گواہ نے فاروق ستار اور دیگر رہنماؤں کو کمرہ عدالت میں شناخت کرلیا۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ملک مخالف نعروں، دہشت گردی اور میڈیا ہاؤس پر حملے سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، قمر منصور اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
گواہ انسپکٹر علی رضا کی جانب سے بیان قلمبند کرایا گیا ساتھ ہی گواہ نے فاروق ستار اور دیگر کو کمرہ عدالت میں شناخت کرلیا۔ گواہ نے بیان میں کہا کہ 22 اگست کو بانی ایم کیو ایم نے ملکی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی، فاروق ستار، عامر خان اور دیگر اسٹیج پر موجود تھے، بانی ایم کیو ایم کی تقریر کے دوران ایم کیوایم رہنما پنڈال میں موجود شہریوں کو اکساتے رہے۔
گواہ نے کہا کہ اسٹیج پر موجود عامر خان اور فاروق ستار نے بانی ایم کیو ایم سے کہا حکم کی تعمیل ہوگی، جلسے میں موجود لوگوں نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے اکسانے میں گاڑیوں کو جلایا، ایم کیو ایم رہنماؤں کے اکسانے پر کارکنان نے میڈیا ہاوسز پر حملہ کیا۔
گواہ نے اپنا بیان ایم کیو ایم رہنما قمر منصور، فاروق ستار اور دیگر ملزمان کی موجودگی میں ریکارڈ کرایا۔ عامر خان پیش نہیں ہوئے، ملزمان کے وکلا نے حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرادی۔ آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کے وکلاء نے گواہ کے بیان پر جرح کریں گے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان اور گواہان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔