محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کے دوران بھی نماز کی ادائیگی نہ بھولے

نماز مکمل کرنے کے بعد انہوں نے جوتے پہنے اور پانی پیا۔


Sports Reporter February 13, 2021
نماز مکمل کرنے کے بعد انہوں نے جوتے پہنے اور پانی پیا۔

DAVOS: وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کے دوران بھی نماز کی ادائیگی نہ بھولے۔

باوضو ہوکر میچ کھیلنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کے دوران بھی نماز کی ادائیگی کرتے نظر آئے، دسویں اوورز میں پانی کے وقفے میں جب محمد رضوان 35 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ تھے تو انہوں نے وقفہ ہوتے ہی وکٹ کے ساتھ نماز عشا کے فرض 4 رکعت پڑھے جب کہ اس وقت دوسرے تمام کھلاڑی پانی پینے میں مصروف تھے، نماز مکمل کرنے کے بعد انہوں نے جوتے پہنے اور پانی پیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں