اجناس کی گزشتہ ہفتے محدود عالمی تجارت بیشتر کے نرخ گرگئے

خام تیل کی قیمت میں 6ڈالر فی بیرل کمی،تانبے، لیڈ، کلئی اورجست کے دام بھی نیچے


AFP January 05, 2014
سونے چاندی پلاٹینم اور پلاڈیم کی قیمتوں میں اضافہ،خام وتیارچینی مزید سستی ہوگئی۔ فوٹو: فائل

کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات کے باعث گزشتہ ہفتے اجناس کی عالمی منڈیوں میں تجارت سست روی کا شکار رہی جبکہ بیشتر اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

خام تیل کی منڈیوں میں منفی رجحان دیکھا گیا، ایک ہفتے میں نیویارک کی مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی فروری میں فراہمی کے لیے قیمت 6 ڈالر سے زائد کمی کے ساتھ 93.96 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی جبکہ لندن کی مارکیٹ میں برینٹ آئل کی آئندہ ماہ ترسیل کے قیمت بھی 106.89 ڈالر فی بیرل رہی جو ہفتے کے آغاز پر 111.83ڈالر فی بیرل تھی۔ بنیادی یا صنعتی دھاتوں میں سے تانبے کی قیمت 7385 سے گھٹ کر 7341 ڈالر فی ٹن ہوگئی، ایلومینیم کے نرخ 1784 سے بڑھ کر 1798 ڈالر فی ٹن ہوگئے، لیڈ کی قیمت میں 61 ڈالر فی ٹن کمی ہوئی جبکہ کلئی کی قیمت 14344 سے گھٹ کر13846 ڈالر فی ٹن اور جست کی قیمت میں 45 ڈالر فی ٹن کمی ہوئی۔

 photo 5_zps516d7e2d.jpg

قیمتی دھاتوں کے سلسلے میں سونے کے نرخ 23 ڈالر کے اضافے سے 1237.5 ڈالر فی اونس ہوگئے جبکہ چاندی کی قیمت 19.92 ڈالر سے بڑھ کر 20.18 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی، پلاٹینم اور پلاڈیم کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، پلاٹینم کی قیمت 1374 ڈالر سے بڑھ کر 1388 ڈالر فی اونس اور پلاڈیم کی قیمت 711 ڈالر سے بڑھ کر 723 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ گزشتہ ہفتے چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی، سفید چینی کی عالمی قیمت 444.10 ڈالر سے گھٹ کر 443 ڈالر فی ٹن ہوگئی جبکہ خام چینی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ واضح رہے کہ چینی کی عالمی قیمت میں سال 2013 کے دوران 15فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں