پاکستان سے سعودی عرب کو پولٹری برآمدات بحال ہونے کاامکان
سعودی وفدنے پولٹری فارمز اورلیبارٹریز کادورہ کرکے سہولتوں پر اطمینان کا اظہارکردیا
ملک کے زرعی شعبے میں پولٹری کی صنعت کا حصہ 5.76 فیصد جبکہ گوشت کی مجموعی ملکی پیداوار میں 26.8فیصد ہے۔
سعودی عرب کو پولٹری مصنوعات کی برآمدات کے دوبارہ آغاز سے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوگا جس سے ملکی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔ یاد رہے کہ 2005میں برڈ فلو کے نتیجے میں سعودی عرب نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی عائد کردی تھی جو جلد ہی اٹھائے جانے کا امکان ہے۔
سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کاوفد پاکستان کے دورے پر ہے جس نے متعدد پولٹری فارمز اور ویٹرینری لیبارٹریز کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان میں پولٹری کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، پولٹری صنعت میں دستیاب سہولتوں سے مطمئن ہونے کے بعد پابندی جلد ہٹائے جانے کا امکان ہے۔