K2 سدپارہ اور ساتھیوں کا 8 ویں روز بھی سراغ نہ ملا

خراب موسم جدیدطیاروں کو انتہائی بلندی پر اڑان بھرنے کی راہ میں رکاوٹ

آپریشن کی سٹیلائٹ تصاویر جاری،لاپتہ کوہ پیمابرف کے غارمیں ہوسکتے ہیں۔ فوٹو:فائل

کے ٹو کی بلندیوں میں کھو جانے والے معروف پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ وساتھیوں کی 8 روز سے تلاش جاری ہے۔

کے ٹو کی بلندیوں میں کھو جانے والے معروف پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ وساتھیوں کی تلاش جاری، لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے 8 روز سے کوششیں جاری ہے لیکن تاحال کامیابی نہ مل سکی، دوسری جانب خراب موسم پاک فضائیہ کے جدید ٹیکنالوجی سے لیس طیاروں کو انتہائی بلندی پر اڑان بھرنے کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

آج بھی موسم کی خرابی کی وجہ سے سرچ آپریشن نہ کیا جاسکا۔سرچ آریشن میں پاک پاک، آرمی ایوی ایشن و مقامی کوہ پیما حصہ لے رہے ہیں۔گذشتہ دو روز کے دوران جاری جاری سرچ آپریشن کے دوران آئس لینڈ اور چلی کی اسپیس ایجنسوں نے سٹیلائٹ تصاویر بھی جاری کر دی ہیں، جن میں بوٹل نک کے قریب چند مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ،امید ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاید وہاں لاپتہ کوہ پیما برف کے غار بنائے بیٹھے ہیں۔


واضح رہے کہ 5 فروری کو کے ٹو کی چوٹی کو سر کرنے اور وہاں سبز ہلالی پرچم لہرانے کا خواب لیے محمد علی سدپارہ اور ان کے ساتھی 8200 کی بلندی پر بوٹل نک کراس کر چکے تھے کہ اْن سے مواصلاتی رابطہ کٹ گیا،جس کے بعد سے تاحال محمد علی سدپارہ و ساتھی لاپتہ ہے۔

مہم میں شریک ساجد سدپارہ کے مطابق ان کے والد اور ساتھیوں نے چوٹی سر کر لی تھی واپسی پہ کوئی حادثہ ہوا ہو گا۔

 
Load Next Story