روزگار کی مد میں ری فنانس اسکیم میں ایک سال کی توسیع کی جائے ناصر حیات مگوں

تنخواہوں کی ادائیگی میں کاروباری اداروں کیلیے عارضی معاشی ری فنانس کی سہولیاتی اسکیم جیسے اقدامات کاخیرمقدم۔

تنخواہوں کی ادائیگی میں کاروباری اداروں کیلیے عارضی معاشی ری فنانس کی سہولیاتی اسکیم جیسے اقدامات کاخیرمقدم۔

وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے روزگار کی مد میں ری فنانس اسکیم میں ایک سال کی توسیع کا مطالبہ کردیاہے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر ناصر حیات مگوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو تجویز دی ہے کہ وہ پاکستان میں کورونا کے تناظر میں کمپنیوں کی سہولت کیلیے روز گاراسکیم کے تحت شروع کی جانے والی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ری فنانس اسکیم میں ایک سال کے لیے تو سیع کرے۔


انھوں نے کویڈ19 کے دوران اسٹیٹ بینک کی جانب سے تجارت وصنعتی شعبوں کے لیے قرضوں کی ادائیگیاں موخر کرنے، تنخواہوں کی ادائیگی میں کاروباری اداروں کیلیے عارضی معاشی ری فنانس کی سہولیاتی اسکیم جیسے اقدامات کاخیرمقدم کیا۔

 
Load Next Story