جولائی تا ستمبر مائیکروفنانسنگ 50 ارب روپے تک پہنچ گئی

جولائی تاستمبر 2013 کے دوران چھوٹے قرضوں کی افزائش میںخوشحالی بینک سرفہرست رہا


Business Reporter January 05, 2014
جولائی تاستمبر 2013 کے دوران چھوٹے قرضوں کی افزائش میںخوشحالی بینک سرفہرست رہا۔ فوٹو : فائل

مائیکروفنانس انڈسٹری سے قرضہ لینے والوں کی تعداد تقویمی سال2013 کی تیسری سہ ماہی کے دوران بڑھ کر28 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جس کے نتیجے میں مائیکروفنانس انڈسٹری کے خام قرضوں کی مالیت بھی 50 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گئی۔

مائیکروفنانس انڈسٹری کے باخبرذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ جولائی تاستمبر 2013 کے دوران چھوٹے قرضوں کی افزائش میں خوشحالی بینک سرفہرست رہا جس سے قرض لینے والوں میں40 ہزار628 کا اضافہ ہوا ہے،اس دوران انڈسٹری کی بچتوں میں2.4 فیصد کمی ہوئی تاہم مائیکروفنانس انشورنس کی افزائش میں 1فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، خوشحالی بینک میں اس عرصے کے دوران35700 نئے پالیسی ہولڈرزکا اضافہ ہوا جبکہ این آرایس پی بینک میں29 ہزار485 پالیسی ہولڈرز کا اضافہ ہوا ہے، اس دوران مائیکروفنانسنگ کی سہولت تک رسائی کی شرح 9.6 فیصد سے بڑھ کر10.2 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ مائیکروفنانس سیکٹر کے تمام بینکوں کی برانچوں کی تعداد میں مجموعی طور پر52 نئی برانچوں کا اضافہ ہوا ہے تاہم اس عرصے کے دوران مائیکروفنانسنگ کی سہولت فراہم کرنے والے ایک ضلع میں کمی واقع ہوئی کیونکہ ''اخوت'' نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر میں مائیکروفنانسنگ آپریشن روک دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں