افراتفری اور ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا چوہدری سرور

عمران خان ملک وقوم کے لئے ایمانداری ، دیانتداری اور لگن سے کام کر رہے ہیں، گورنر پنجاب


ویب ڈیسک February 14, 2021
ہم عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں اور عوام ہمارے ساتھ ہیں، چوہدری سرور فوٹو: فائل

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ افراتفری اور ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

لاہور میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما زاہدہ لطیف کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ سینیٹ انتخابات کی غیر جانبداری پر کوئی انگلی نہ اٹھائے، 100 فیصد شفاف سینیٹ انتخابات جمہوریت کی مضبوطی کے لئے بھی ضروری ہے۔ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کی مخالفت 'ووٹ بر ائے فروخت' کی حمایت ہے، سیاسی مخالفین کی جانب سے انتخابی اصلاحات کی مخالفت جمہوریت کی بھی نفی ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک وقوم کے لئے ایمانداری ، دیانتداری اور لگن سے کام کر رہے ہیں، اپوزیشن جماعتیں 2023 تک حکومت کے خاتمے کی تاریخیں دیتی رہیں گی، حکومت مخالف احتجاجی تحر یک خود اپوزیشن کے لئے '' سیاہ تاریخ ثابت ہوئی ہے، پی ڈی ایم جماعتیں حکومت کو گھر بھجوانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، افراتفری اور ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا، ہم عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں اور عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ انشاء اللہ تحر یک انصاف کے سینیٹ کے تمام امیدوار کامیاب ہوں گے اور تحر یک انصاف ایوان بالا میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں