گلوکار ابرارالحق کی گاڑی کو حادثہ

حادثے میں ابرارالحق کا بھتیجا زخمی ہوا، ریسکیو ذرائع

ابرارالحق کی گاڑی دھند کے باعث گکھڑ کے قریب ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، ریسکیو ذرائع فوٹوفائل

ISLAMABAD:
پی ٹی آئی کے رہنما اور معروف گلوکار ابرارالحق کی گاڑی کو گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ گکھڑ کے قریب حادثہ پیش آگیا۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق ابرارالحق اپنی فیملی کے ہمراہ کار میں جارہے تھے کہ دھند کے باعث ان کی کار گکھڑ کے قریب ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں ابرارالحق اور دیگر اہل خانہ محفوظ رہے۔ تاہم گلوکارکا بھتیجا زخمی ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ابرارالحق کے بھتیجے کو اسپتال پہنچایا۔
Load Next Story