مردوں کی سوچ غلط ہے کہ عورت اسے کبھی نہیں چھوڑے گی سشمیتا سین

مسئلہ یہ ہے خواتین کا خیال ہوتا ہے کہ مرد بدل جائے گا لیکن وہ نہیں بدلے گا، سشمیتا سین


ویب ڈیسک February 14, 2021
مسئلہ یہ ہے خواتین کا خیال ہوتا ہے کہ مرد بدل جائے گا، لیکن وہ نہیں بدلے گا، سشمیتا سین فوٹوفائل

سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند ایسی پوسٹس سامنے آئی ہیں جن سے گمان کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے دیرینہ دوست روہمن شال سے علیحدہ ہوگئی ہیں۔

45 سال سشمیتا سین کے بوائے فرینڈ روہمن شال ایک ماڈل ہیں اور سشمیتا سین سے تقریباً 15 سال چھوٹے ہیں۔ حال ہی میں سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر خوب صورت پس منظر کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی۔



تصویر میں سشمیتا سین ایک کشتی میں سمندر کے نظارے سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں سشمیتا سین نے لکھا کہ 'سمندر ایسا مقام ہے جہاں وہ بالکل غیر جانبدار ہوتی ہیں، اور زندگی کے بہترین فیصلے وہیں کرنے چاہئیں جہاں آپ غیر جانبدار ہوں، نہ کہ اس مقام پر جہاں آپ ٹوٹے ہوئے ہوں۔'

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CLJpYK9gOfK/"]

اس کے علاوہ تین روز قبل سشمیتا سین نے خواتین کے حوالے سے ایک اور پوسٹ شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا 'مسئلہ یہ ہے خواتین کا خیال ہوتا ہے کہ مرد بدل جائے گا، لیکن وہ نہیں بدلے گا۔ جب کہ مرد یہ سوچ کر غلطی کرتے ہیں کہ خاتون کبھی بھی انہیں چھوڑ کر نہیں جائے گی، لیکن وہ جا سکتی ہے۔'

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CLGwG9fg7Zr/"]

اس پوسٹ کے بعد میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ سشمیتا سین اور ان کے بوائے فرینڈ روہمن شال کے درمیان شاید علیحدگی ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں