وزیراعظم کا صوبوں میں شجرکاری مہم میں خود حصہ لینے کا فیصلہ

وزیراعظم نے ماہ اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا

وزیراعظم نے ماہ اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا

وزیراعظم عمران خان نے چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم میں خود حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے رواں سال اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا اور اس کے لیے وہ خود چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے۔


ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ہفتہ وار ایک ایک صوبے میں شجرکاری مہم کی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیراعظم جلد سندھ میں مینگروز سے متعلق تقریب میں شریک ہوں گے، مینگروز زیریلی آب و ہوا جزب کرکے سمندری الودگی سے بچانے کا سبب بنتے ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ وزیراعظم پنجاب ،خیبر پختو نخواہ اور بلوچستان میں زیتون کے پودوں کی شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے جب کہ اسلام آباد، آذاد کشمیراور گلگت بلتستان میں آب و ہوا کی مناسبت سے پودے لگانے جائیں گے۔
Load Next Story