’’سیو دی چلڈرن‘‘ کوپاکستان میں کام کرنے دیا جائےامریکا

صحت مند جمہوریت کے فروغ کے لیے آزاد این جی اوز نا گزیر ہوتی ہیں


Monitoring Desk September 08, 2012
صحت مند جمہوریت کے فروغ کے لیے آزاد این جی اوز نا گزیر ہوتی ہیں، فوٹو : فائل

ISLAMABAD: امریکی محکمہ خارجہ کے قائم مقام ترجمان پیٹرک وینٹرل نے کہا ہے کہ این جی او ''سیو دی چلڈرن'' کو پاکستان میں کام کرنے دیا جائے۔

یہ معاملہ سفارتی اور دیگر ذرائع سے اٹھایا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وینٹرل نے کہا کہ دیگر ڈونر ممالک کی طرح امریکا بھی پاکستان میں ''سیو دی چلڈرن'' کے کام کی بھرپور حمایت کر تا ہے۔ ہمیں ''سیو دی چلڈرن'' کا کام بند ہونے پر شدید تشویش ہے، ہم نے حکومت پاکستان سے بات کی ہے اور زور دیا ہے کہ اس تنظیم کا اہم کام جاری رکھا جائے۔ صحت مند جمہوریت کے فروغ کیلئے آزاد این جی اوز نا گزیر ہوتی ہیں۔ ہم حکومت پاکستان پر زور دیں گے کہ دیگر ممالک کی طرح تعمیری فضا اور ماحول پیدا کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں