وزیراعظم کی ہدایت پرعوامی مسائل حل نہ کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی شروع

چیف سیکریٹری پنجاب نے ماتحت 1586 افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال مکمل کر لی


ویب ڈیسک February 14, 2021
وزیر اعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہےتمام افسران عوام کوبہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کارکردگی کو بہتر کریں(فوٹو، فائل)

سرکاری افسران کی جانب سے سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کو بروقت حل نہ کرنے پر وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا اور غیر سنجیدہ و غیر مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

وزیر اعظم کی ہدایت پرچیف سیکریٹری پنجاب نے ماتحت 1586 افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال مکمل کر لی۔ وزیراعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔

رپورٹ کے مطابق 263 افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر وارننگ ،7 سرکاری افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔833 افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت جبکہ111 افسران سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔403 سرکاری افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق سیکرٹری اطلاعات،زراعت،ایکسائز اور سیکرٹری آبپاشی کو کارکردگی بہتر کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔۔ڈپٹی کمشنر لاہور، گجرات، شیخو پورہ سمیت پنجاب کے 20 ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ،لیہ،جھنگ ، بُورے والا، صادق آباد، ننکانہ صاحب، پنڈی گھیب، سمیت 43 اسسٹنٹ کمشنرز کو شوکازنوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہےتمام افسران عوام کوبہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کارکردگی کو بہتر کریں۔وارننگ لیٹر جاری کرنے کا مقصد تمام افسران کو تنبیہ کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے دوران سرکاری افسران کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا تھا۔وفاقی وزراء نے بھی بیوروکریسی کے غیر سنجیدہ رویے کی شکایت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں