
سوشل میڈیا پر چند روز قبل ایک یوٹیوبر و ولاگر دانانیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ انگریزی انداز میں اردو بولتے ہوئے کہتی ہے ''یہ ہماری کار ہے، اور یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری (پارٹی) ہورہی ہے'' اور اس ویڈیو کے کیپشن میں اس نے لکھا تھا کہ ''جب برگرز شمالی علاقہ جات کی سیر کو جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں ''یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے''۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CK9JmaXBEtc/"]
یہ بھی پڑھیں :'پارٹی ہورہی ہے' وائرل ویڈیو پر فنکاروں کی مزاحیہ ویڈیوزاور میمز
ویڈیو اس قدر وائرل ہوئی کہ سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی جانب سے بھی مزاحیہ ویڈیوز اور میمز بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا جب کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر یشراج مکھاٹے نے بھی اس پر گانا تیار کیا جسے دانانیر نے بھی اپنے اکاؤنٹس پر ایڈیٹ کرکے شیئر کردیا۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CLMZ6fRHVK9/"]
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CLPjf4-BXEC/"]
قومی کرکٹر حسن علی کی جانب سے بھی اس پر مزاحیہ ویڈیو بنائی گئی، جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد حسن علی نے دانانیر کے انداز میں کہا کہ ''یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیتنے کے بعد پارٹی کررہےہیں''۔
یہ ہماری ٹیم ہے
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 14, 2021
اور
یہ ہماری سیلیبریشن ہو رہی ہے 🙌 #PAKvSA | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/69LrEJhF24
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔