پاکستان ٹی 20 فتوحات کی سنچری مکمل کرنے والا پہلا ملک بن گیا

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے میچ میں فتح پاکستان کی اس فارمیٹ میں 100 ویں کامیابی تھی


Sports Reporter February 15, 2021
جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے میچ میں فتح پاکستان کی اس فارمیٹ میں 100 ویں کامیابی تھی۔ فوٹو: پی سی بی

پاکستان ٹی 20 فتوحات کی سنچری مکمل کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے میچ میں فتح پاکستان کی اس فارمیٹ میں 100 ویں کامیابی تھی جب کہ کوئی بھی ملک اس فارمیٹ میں گرین شرٹس جتنی کامیابیاں حاصل نہیں کرسکا۔

پروٹیز کو ایشیا میں پہلی سیریز شکست

جنوبی افریقہ کو ایشیا میں پہلی بار ٹی 20 سیریز ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، یہ اس کی مختصر فارمیٹ میں لگاتار چوتھی سیریز شکست بھی ہے، ٹیسٹ کے بعد ٹی 20 سیریز کے وجہ سے پروٹیز 2007 کے بعد پاکستان کے اپنے پہلے ٹور سے خالی ہاتھ واپس جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں