گیس لوڈ شیڈنگ میں کمی کی یقین دہانیسی این جی اونرز اور ڈیلرز کا ہڑتال سے اظہار لا تعلقی

بندش کادورانیہ بلوچستان سے110ایم ایم سی ایف کم سپلائی پربڑھایاگیا، آئندہ ہفتے گیس منگل،جمعرات اورہفتہ کوہی بندہوگی


Business Reporter January 05, 2014
سوئی سدرن کمپنی حکام نے منگل، جمعرات اور ہفتہ کے روز گیس فراہمی بند کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ،ملک خدا بخش۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی مالکان کو آئندہ ہفتے سے سندھ بھر میں ہفتہ وار گیس بندش کے دورانیے میں کمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے میں سی این جی اسٹیشنز کو 4 کے بجائے 3 روز کے لیے ہی گیس فراہمی بند کی جائے گی۔

سی این جی اسٹیشن اوونرز ایسوی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سوئی سدن کمپنی نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں شدید سردی کے باعث 110 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی میں تعطل کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے میں 4 روز کے لیے گیس فراہمی بند کرنا پڑی اور اس شیڈول کو مستقل طور پر لاگو کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔



ملک خدا بخش کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کمپنی حکام نے منگل، جمعرات اور ہفتہ کے روز گیس فراہمی بند کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ یہ بھی کہا ہے کہ صرف کسی ہنگامی صورتحال کے نتیجے میں ہی اس بندش کے دورانیے میں اضافہ کیا جائیگا اور اس ضمن میں بھی سی این جی ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ملک خدا بخش کا کہنا تھا کہ کمپنی حکام کی یقین دہانی کے بعد سی این جی اسٹیشن اوونرز ایسوسی ایشن اور سی این جی ڈیلرز نے اتوار کی ہڑتال میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اتوار کے روز دونوں ایسوسی ایشنز کے اراکین اپنے سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 70فیصد سے زائد سی این جی اسٹیشن مالکان نے ہڑتال سے لاتعلقی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دریں اثناء سوئی سدرن کمپنی کے ایم ڈی نے سی این جی مالکان کو پیر کو ہیڈ آفس میں ملاقات کے لیے طلب کرلیا ہے جہاں سی این جی اسٹیشنزکو گیس فراہمی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں