ابرارالحق کا محمد علی سدپارہ کا دیرینہ خواب پورا کرنے کا فیصلہ

K2 سرکرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما 5 فروری سے لاپتہ ہیں


ویب ڈیسک February 15, 2021
پاکستان کے کوہ پیما محمد علی سدپارہ اپنے گاؤں میں اسکول بنوانا چاہتے تھے۔

گلوکار وسیاست دان ابرارالحق نے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا دیرینہ خواب پورا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

گلوکاراورپاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ انہیں یہ ابھی معلوم ہوا کہ پاکستان کے کوہ پیما محمد علی سدپارہ اپنے گاؤں میں اسکول بنوانا چاہتے تھے۔

گلوکارنے کہا کہ علی سدپارہ کے اس خواب کو پورا کرنے کے لیے ان کے گاؤں میں اسکول بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جو جلد قیام پزیرہوگا۔



واضح رہے کہ موسم سرما میں دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑK2 سرکرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما جان اسنوری اور جوان پابلو 5 فروری سے لاپتہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں