سوشل میڈیا پرخیبرپختونخوا اسمبلی کی خاتون رکن کی ٹک ٹاک ویڈیوکا چرچہ

وڈیو اقصیٰ باسط کی ہے لیکن لوگ تعریفیں ان کی ایم پی اے بہن مومنہ باسط کی کررہے ہیں


ویب ڈیسک February 15, 2021
ہزاروں صارفین کا ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی خاتون کو مومنہ باسط کہہ کر پکارنے لگے: فوٹو: فائل

سوشل میڈیا پرایک خاتون کی ٹک ٹاک وڈیو کے چرچے ہیں جو خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط کی جڑواں بہن ہیں تاہم صارفین خاتون کو مومنہ باسط ہی سمجھ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں موجود خاتون کی خوبصورتی کے خوب چرچے کیے جارہے ہیں، اس وڈیو میں قدرے مغربی لباس پہنے ایک خاتون اپنے چہرے پرماسک لگائے ہوئے ہیں، دبئی میں بنائی گئی اس وڈیو میں ایک ہیئرڈریسر خاتون کے بال سنوار رہا ہے جب کہ پس منظر میں ایک گانا بھی سنا جاسکتا ہے۔

وڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس میں نظر آنے والی خاتون کوئی اورنہیں بلکہ تحریک انصاف کی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی مومنہ باسط ہیں۔ درحقیقت یہ خاتون مومنہ باسط نہیں بلکہ ان کی جڑواں بہن اقصیٰ باسط ہیں، جو ہو بہو ان ہی کی طرح نظر آتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت اقصیٰ باسط کو مومنہ باسط سمجھ کر ان کی خوبصورتی سے متعلق دلچسپ تبصرت کررہی ہے۔ اس کے علاوہ یہ وڈیو ناصرف پسند کی جارہی ہے بلکہ اسے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر بھی کیا جارہا ہے۔

https://twitter.com/LazyHammad/status/1361250528626376704

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |