بھارتی اداکار سچن جوشی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار 

سچن جوشی پر اومکارہ گروپ کی جانب سے 100 کروڑ کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے

سچن جوشی پر اومکارہ گروپ کی جانب سے 100 کروڑ کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے

بھارتی اداکار سچن جوشی کو بھارتی ایجنسی نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا۔

بھارت کے معروف بزنس مین اور ادکار سچن جوشی کو 'سینٹرل انویسٹیگیشن ایجنسی' کی جانب سے 'اومکارہ گروپ' منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے جس کے بعد 'انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ' کی جانب سے اداکار کو گرفتار کرلیا گیا۔


عاشقی ٹو کے اداکار کو جے ایم جوشی گروپ کے 'اومکارہ گروپ' سے روابط کی وجہ سے طلب کیا گیا تھا اور اس دوران ان سے 18 گھنٹے تک پوچھ کچھ کی گئی۔ اداکار کی جانب سے کی جانے والی ٹرانزیکشن پر بھی سوالات کیے گئے تاہم وہ تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہ کرسکے جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

واضح رہے بھارتی ایجنسی آج کل اومکارہ گروپ کے پروموٹرز کی جانب سے 100 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ پر تحقیقات کررہی ہے اور اومکارہ گروپ کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے جب کہ منی لانڈرنگ میں اداکار سچن جوشی کی کمپنی جے ایم جوشی گروپ کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی سامنے آئے ہیں۔
Load Next Story