جسٹس قاضی فائز عیسی آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کے بینچ کی سربراہی کریں گے

جسٹس قاضی فائز عیسی آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے بینچ میں شامل


ویب ڈیسک February 15, 2021
جسٹس قاضی فائز عیسی آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے بینچ میں شامل

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے 22 فروری سے شروع ہونے والے ہفتے کے لیے بینچز کی تشکیل دے دیے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی پیر 22 فروری سے شروع ہونے والے ہفتے میں بینچ میں شامل ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کے بینچ نمبر چار کی سربراہی کریں گے۔ جسٹس یحیی آفریدی بھی جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا روسٹر جاری، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کریں گے

واضح رہے کہ رواں ہفتے سپریم کورٹ کے ججز روسٹر اور کاز لسٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو کسی بینچ کا حصہ نہیں بنایا گیا اور وہ چیمبر ورک کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں