شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے یہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

اس بات کا اعلان شاہی جوڑے کے ترجمان نے محبت کے عالمی دن کے موقع پر کی

شہزادی ہیری اور میگھن کے پہلے بچے کی پیدائش 6 مئی 2019 کو ہوئی تھی، فوٹو : فائل

شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل دوسری بار ماں بننے والی ہیں۔ گزشتہ برس مارچ میں شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے والے شاہی جوڑے کے ترجمان نے بھی محبتوں کے عالمی دن کے موقع پر اس کی تصدیق کی ہے۔


میگھن مارکل کے حاملہ ہونے کی تصدیق معروف فوٹوگرافر مسان ہیری مین کی کھینچی گئی خصوصی تصاویر سے بھی ہوتی ہے جس میں شہزادی میگھن کے بمپ کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہی جوڑے کے ترجمان نے دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا جب دو ماہ بعد ان کے بیٹے آرچی کی دوسری سالگرہ منائی جائے گی۔ آرچی 6 مئی 2019 کو پیدا ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ میگھن مارکل نے نومبر 2020 میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں لکھے گئے خصوصی مضمون میں حمل ضائع ہونے کا بھی انکشاف کیا تھا تاہم اب وہ پھر امید سے ہیں۔
Load Next Story