عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہوگئی
عالمی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونا4 ڈالر ستا ہو کر1820ڈالر فی اونس ہو گیا
FAISALABAD:
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں ہفتے کے پہلے ہی روز کمی واقع ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونا4 ڈالر ستا ہو کر1820ڈالر فی اونس ہو گیا۔اس کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 200 کی کمی سے 1لاکھ11ہزار50روپے ہو گئی اسی طرح172روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت95ہزار207روپے پر آ گئی۔