عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونا4 ڈالر ستا ہو کر1820ڈالر فی اونس ہو گیا


Business Reporter February 15, 2021
المی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونا4 ڈالر ستا ہو کر1820ڈالر فی اونس ہو گیا(فوٹو، فائل)

FAISALABAD: سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں ہفتے کے پہلے ہی روز کمی واقع ہوئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونا4 ڈالر ستا ہو کر1820ڈالر فی اونس ہو گیا۔اس کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 200 کی کمی سے 1لاکھ11ہزار50روپے ہو گئی اسی طرح172روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت95ہزار207روپے پر آ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں