ایم کیوایم الطاف حسین کے بیان کی وضاحت کرے شاہ محمود
سندھ کی تقسیم کی بات باعث تشویش ہے،عمرکوٹ میں موقف سے آگاہ کرینگے، پریس کانفرنس
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کے سندھ کی تقسیم کے حوالے سے بیان پرقوم کوتشویش ہے اس لیے ایم کیوایم کی قیادت اپنے قائدکے بیان کی وضاحت کرے۔
پرویز مشرف کوعلاج کے لیے بیرون ملک بجھوانے کے حوالے سے حکومت نے قوم کواپنے مؤقف سے آگاہ نہیں کیااس سے یہ تاثرسامنے آتاہے کہ دال میں کچھ کالاہے،ملک میں فرقہ وارانہ دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی،تحریک انصاف کاکالاباغ ڈیم کے حوالے سے موقف واضح ہے کہ جب تک چاروں صوبوں اس پرمتفق نہیں ہوتے ڈیم کی تعمیرناممکن ہے۔پارٹی کے مرکزی دفترمیں شیریں مزاری کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ سابق صدرپرویزمشرف کیخلاف غداری کے مقدمے کے پس پردہ کافی عوامل کارفرماہیں تاہم قیاس آرائیوں کاحصہ نہیں بنناچاہتے اورحکومت سے معاملے کی فوری وضاحت کامطالبہ کرتے ہیں،مشرف کی بیرون ملک روانگی کامعاملہ بھی شکوک وشبہات کی نظرکیاجارہاہے تاہم واضح کرتے ہیںکہ ملک میں قابل معالجین کافقدان نہیں ۔الطاف حسین کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ ہمیشہ سے سندھی عوام پر حکومت کرنے والوں کی جانب سے غریبوں کے حقوق کامطالبہ باعث تعجب ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمودقریشی کے ایم کیوایم اورالطاف حسین کے بارے میں بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم سے وضاحت مانگنے کے بجائے شاہ محمودقریشی قوم کے سامنے اس بات کی وضاحت کریں کہ وہ طالبان جو پاکستان ، اس کے آئین اورریاست کونہیں مانتے،جومسلح افواج کی تنصیبات،ہیڈکوارٹرز،چیک پوسٹوں اورقافلوں پرحملے کر رہے ہیں،جوسفاک دہشت گردپاکستان کی فوج،ایف سی،سیکیورٹی فورسزاورپولیس کے افسروں اورجوانوں کے گلے کاٹ رہے ہیں اوران کے سروں سے فٹبال کھیل رہے ہیں تحریک انصاف ان سفاک طالبان کی حمایت کیوں کر رہی ہے؟۔نبیل گبول نے کہاکہ یہ کیسامذاق ہے کہ مہاجروںکے جائز آئینی وقانونی حقوق کی بات کرنے پر شاہ محمود قریشی اورتحریک انصاف کے رہنماایم کیو ایم پرتوبیجاتنقیدکرر ہے ہیں لیکن وہ عناصرجوسندھ کوپاکستا ن سے الگ کرناچاہتے ہیں ان کے بارے میں ایک لفظ کہنے کیلیے تیارنہیں بلکہ ان کے ساتھ محبت وتعان کی پینگیں بڑھارہے ہیں لہٰذا ایم کیوایم سے وضاحت مانگنے کے بجائے شاہ محمود قریشی علیحدگی پسندوں کے بارے میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔