9 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے سینیٹ میں ووٹ خطرے میں پڑ گئے

الیکشن کمیشن نے 8 ارکان کی رکنیت معطل کررکھے ہے جب کہ چوہدری نثار حلف نہ اٹھانے کے باعث ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 5 ارکان کی رکنیت معطل کررکھی ہے فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے 5 ارکان سمیت 9 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے سینیٹ میں ووٹ خطرے میں پڑ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے ایک اور مختلف صوبائی اسمبلیوں کے 8 ارکان نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان 9 اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کررکھی ہے۔


جن ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل ہے ان میں این اے 185 رکن قومی اسمبلی مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان، پی پی 50 نارووال سے خواجہ محمد وسیم، پی پی 136 شیخوپورہ سے خرم اعجاز، پی پی 272 مظفرگڑھ سے زہرا بتول، پی ہی 275 مظفر گڑھ سے خرم سہیل خان لغاری، پی ایس 72 بدین سے حسنین علی مرزا، پی کے 109 کرم سید اقبال میاں اور پی کے 111 نارتھ وزیرستان محمد اقبال خان کی رکنیت بھی معطل ہے۔

مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان آزاد حیثیت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، اس کے علاوہ تحریک انصاف کے 5 جب کہ (ن) لیگ اور جی ڈی اے کے ایک ایک رکن کی رکنیت معطل ہے۔ اس کے علاوہ چوہدری نثار علی خان حلف نہ اٹھانے کے باعث ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

 
Load Next Story